پولیس پر حملے کے پانچ ملزمان کی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداددہشت گردی عدالت نے نمائش دھرنے میں ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملے کے مقدمے میں پانچ ملزمان کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔
وکیل صفائی عامر نواز وڑائچ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کم عمر ہیں اور ضمانت کے مستحق ہیں، ملزمان کا ہنگامہ آرائی سے کوئی تعلق نہیں ہے ، عدالت نے پانچ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 50،50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔ ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان میں زاہدحسین، حامدعلی، شایان، محمد حسن اور محمدشکیل شامل ہیں۔