سندھ پولیس نے کینڈین پولیس کرکٹ ٹیم کو شکست دے دی

سندھ پولیس نے کینڈین پولیس کرکٹ ٹیم کو شکست دے دی

کراچی(اے پی پی)سندھ پولیس اور کینیڈین پولیس کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلہ کا انعقادکیا گیا۔۔

جس میں کینیڈین پولیس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کینیڈین ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں جیت کیلئے 109 رنز کا ہدف دیا،جواب میں سندھ پولیس کی ٹیم نے 15.4 اوورز میں 112رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر بناتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔معین خان کرکٹ اکیڈمی میں ہونیوالے ٹی 20 کرکٹ مقابلے میں سابقہ آئی جی سندھ اقبال محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،ڈی آئی جیز ،ایس ایس پیز بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں