14اگست یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے ،محمد یوسف

14اگست یوم آزادی تجدید  عہد کا دن ہے ،محمد یوسف

کراچی(آئی این پی)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ 14اگست یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے ۔ پاکستان ہماری پہچان اورایمان کا حصہ ہے اس کی سلامتی ہرشہری کی ذمے داری ہے ۔

جماعت اسلامی 14اگست یوم جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔صوبائی نائب امیرمحمد افضال صدیق نے بھی خطاب کیا۔اجلاس میں سہ ماہی کارکردگی رپوٹس ،عوامی کمیٹیوں کے قیام سمیت دعوتی تنظیمی امورکا جائزہ اورآئندہ کی منصوبہ بندی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ نااہل وکرپٹ قیادت کی وجہ سے وطن عزیز آج چینی سے لیکر معاشی سیاسی اوراخلاقی بحرانوں کی زد میں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں