یومِ استحصال کشمیر پر ملیر جیل میں تقریب کا انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل و اصلاحی مرکز ملیر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس کی صدارت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اشتیاق جتوئی نے کی جبکہ سپرنٹنڈنٹ جیل شہاب الدین صدیقی، جیلر سعید احمد سومرو نے پروگرام کے انتظامات و نگرانی کے فرائض سر انجام دیے ۔ تقریب کے دوران قیدیوں اور عملے نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔