اسپتالوں کو ویران اور پارکوں کو آباد کرنا ہمارا مین فیسٹیول ،انجینئر محمد اعظم

 اسپتالوں کو ویران اور پارکوں کو آباد کرنا ہمارا مین فیسٹیول ،انجینئر محمد اعظم

کراچی (اساف رپورر)بیماریوں سے پاک معاشرہ قائم کرکے اسپتالوں کو ویران اور پارکوں کو آباد کرنا ہمارا مین فیسٹیول ہے ، ہم اپنی طرزِ زندگی میں تبدیلی لاکر صحت مند مستقبل کی جانب عوام میں آگاہی پیدا کر رہے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار ونڈر فل کلب آف پاکستان کے چیف پیٹرن انجینئر محمد اعظم نے گلشن حدید میں یوگا سیشن کے بعد آگاہی لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کی بڑی تعداد مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو چکی جس کی بنیادی وجہ  مرغن غذا اور غیر معیاری خوراکی اشیاء ہیں۔ دنیا بھر میں یوگا کے ذریعے بیماریوں سے بچانے کے طریقے سکھائے جاتے ہیں ، مگر ہمارے ہاں کھیل کے میدانوں کی بجائے اسپتالوں میں مریضوں کا اضافہ نظر آتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں