بھاری ٹریفک جرمانے اہل کراچی سے زیادتی،ایم کیوایم

بھاری ٹریفک جرمانے  اہل کراچی سے زیادتی،ایم کیوایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین اسمبلی نے سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں اور ڈی میرٹ پوائنٹس کے نئے نظام پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے اہلِ کراچی کے ساتھ کھلی زیادتی اور حکومت کی نااہلی و کرپشن کا شاخسانہ قرار دیا ہے ۔

اراکین اسمبلی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی متعصب پالیسی، نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے پورا صوبہ بدترین شہری سہولیات کا شکار ہے، ایسے حالات میں شہریوں پر بھاری جرمانے عائد کرنا نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ سندھ حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش بھی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں