کے ایم سی کا ناتھا خان پُل کے قریب متبادل سڑک تعمیر کرنے کا فیصلہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ناتھا خان پل پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور بار بار مرمت کے مسائل کے حل کے لیے ایک متبادل سڑک تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔۔
ایک رپورٹ کے مطابق کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ میئر مرتضیٰ وہاب نے پُل کی خستہ حالت اور لوہے کی چوری کے مسلسل واقعات کے باعث کیا ہے جن کی وجہ سے پُل کی بار بار مرمت اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔میئر کراچی نے محکمہ انجینئرنگ کو ہدایت دی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر تفصیلی سروے مکمل کر کے سڑک کی تعمیر کا آغاز کیا جائے ۔