اسکیم 33میں قبضہ مافیا کاانسداد تجاوزات ٹیم پر حملہ، مقدمہ درج

اسکیم 33میں قبضہ مافیا کاانسداد تجاوزات ٹیم پر حملہ، مقدمہ درج

کراچی (آئی این پی)اسکیم 33 میں زمین واگزار کرانے کے دوران قبضہ مافیا کے اسسٹنٹ کمشنر اور انسداد تجاوزات ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ پر سائٹ سپرہائی وے تھانے میں اسسٹنٹ کمشنر منگھوپیر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔۔۔

۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ 13 نامزد ملزمان سمیت تقریباً 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ، کارروائی ڈی سی ویسٹ کے حکم پر سائٹ لمیٹڈ کی زمین واگزار کرانے کے لیے کی گئی تھی، جس میں نمائندہ سائٹ لمیٹڈ، اینٹی انکروچمنٹ فورس اور ضلع پولیس بھی شریک تھی۔متن میں کہنا تھا کہ ٹیم جب گبول گوٹھ کے عقب میں پہنچی تو تقریباً 200 کے قریب افراد لاٹھیوں، ڈنڈوں، پتھروں اور آتشیں اسلحے سے لیس ہوکر موقع پر پہنچ گئے اور کارِ سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے حملہ کردیا۔ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ حملہ آوروں نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر پتھراؤ کیا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ ڈرائیور اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں