اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں غزہ کھنڈر بن چکا،شاداب رضا

اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں غزہ کھنڈر بن چکا،شاداب رضا

کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں سے غزہ میں67ہزار سے زائد شہید اور ایک لاکھ70ہزار زخمی ہوچکے ہیں ،غزہ کو ملیا میٹ کردیا گیا ۔۔۔

،انسانیت پر اتنے مظالم ہوئے کہ ہٹلر کی روح بھی کانپ گئی ،فلسطین وغزہ کے شہدا کے خون کا حساب اسرائیل ،امریکا اور بھارت کو دینا ہوگا ،امریکا اور بھارت اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات اور مسلم نسل کشی میں برابر کے شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مرکزی کابینہ کے اجلاس میں غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے انسانیت سوز حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ویٹو پاور کے ذریعے اسرائیل کو دہشتگردی کی کھلی اجازت دی گئی ،اسرائیلی ناکہ بندی سے 20لاکھ افراد فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں