گلشن حدید سے دو اسٹریٹ کرمنل گرفتار

گلشن حدید سے دو اسٹریٹ کرمنل گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیل ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے دوران گشت گلشن حدید کے علاقے سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول، بمعہ راؤنڈز اور موبائل فونز برآمدکرلیے گئے۔ گرفتار ملزمان اسٹیل ٹاؤن، بن قاسم سمیت مختلف علاقوں میں اسلحے کے زور پر واردتیں کرتے تھے ۔گرفتار ملزمان کی شناخت وقار اقر محبوب علی کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے کو فارنزک/ کیمیکل تجزیئے کے لئے روانہ کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں