حب ریور روڈ شاہراہِ مفتی محمود کے نام سے منسوب

 حب ریور روڈ شاہراہِ مفتی محمود کے نام سے منسوب

کراچی(این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے شیرشاہ چوک پر منعقدہ ایک پروقار تقریب میں شیرشاہ سے حب چوکی تک سابقہ حب ریور روڈ کو سرکاری طور پر شاہراہِ مفتی محمود کے نام سے منسوب کیے جانے کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

 تقریب میں جمعیت علمائے اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان، ضلع کیماڑی کے امیر قاضی فخر الحسن، جنرل سیکریٹری سید اکبر شاہ ہاشمی، سٹی کونسل میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مفتی محمد خالد، چیئرمین قاضی امین الحق آزاد سمیت دیگرنے خطاب کیا جبکہ بڑی تعداد میں جے یوآئی کے رہنماو کارکنان شریک تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ میرے لیے یہ باعثِ اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ میں بطورِ میئر کراچی، ایک ایسی عظیم شخصیت کے نام سے منسوب شاہراہ کا افتتاح کر رہا ہوں، جنہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام، جمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے وقف کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں