حاجی حنیف طیب سے آستانہ عالیہ کرماں والاشریف کے وفد کی ملاقات

 حاجی حنیف طیب سے آستانہ عالیہ کرماں والاشریف کے وفد کی ملاقات

کراچی (این این آئی)آستانہ عالیہ حضرت کرماں والاشریف اوکاڑہ سے سجادہ نشین کرما والے مخدوم پیر سید صمام علی شاہ بخاری کی ہدایت پرایک وفد کراچی میں چیئرمین۔۔۔

 نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر حاجی حنیف طیب کی عیادت کرنے ان کی رہائش گاہ پرپہنچاوفدمیں خلیفہ حاجی عبدالرشید،سید سعید شاہ، شاہد نقشبندی طیبی ،علی نقشبندی طیب کراچی سے امیر قاری وزیر علی نقشبندی شامل تھے ۔ وفد نے حاجی محمدحنیف طیب کی صحت یابی کے لئے دعا کی اور حاجی صاحب نے پیر صاحب سے خصوصی دعا کی درخواست کی ۔پیر سیدصمام علی شاہ بخاری نے حاجی صاحب کے لئے دعا فرمائی اللہ پاک حاجی صاحب کو صحت، تندرستی، دارزی عمر عطافرما حاجی صاحب محسن اہل سنت ہیں،انسانی خدمت کے داعی ہیں ان کاسایہ ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں