محکمہ امورِ نوجوانان سندھ کے زیرِ اہتمام ذوالسانی مشاعرے کا انعقاد

محکمہ امورِ نوجوانان سندھ کے زیرِ اہتمام ذوالسانی مشاعرے کا انعقاد

کراچی(اے پی پی)محکمہ امورِ نوجوانان سندھ کے زیرِ اہتمام ذوالسانی مشاعرے کا انعقاد سندھ یوتھ کلب کراچی میں کیا گیا، جس میں اردو اور سندھی زبان کے معروف شعرا اور نوجوان شعرا نے شرکت کی۔

اتوار کو ترجمان محکمہ امورِ نوجوانان کے مطابق 10سے زائد نوجوان شعرا نے اردو اور سندھی زبان میں اپنا کلام پیش کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سید حبیب اﷲ نے کہا کہ اس نوعیت کے ادبی پروگرام نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں اور انہیں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔مشاعرے کی صدارت معروف شاعر انور شعور نے کی جبکہ سندھی زبان کے ممتاز شعرا ادل سومرو، عتیق جیلانی، سانبیان سانگھی اور مسرور پیرزادہ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شعرا کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں جبکہ شرکا کیلئے عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں