گڈز ٹرانسپورٹ کے وفد کی ڈی آئی جی ٹریفک سے ملاقات
کراچی (این این آئی) آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر نواب مینگل اور سندھ کے صدر الحاج محمد سعید بندھانی کی قیادت میں ایک وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں شہر قائد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل، ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات، قوانین کے نفاذ اور ٹریفک پولیس کے کردار سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرانسپورٹروں کو درپیش چیلنجز اور شکایات سے آگاہ کرتے ہوئے موثر حل پر زور دیا۔ڈی آئی جی ٹریفک نے وفد کی تجاویز اور شکایات کو بغور سنا اور مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی۔