سول اسپتال میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کا افتتاح

سول اسپتال میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کا افتتاح

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔

نظام کے تحت تمام پانچ بلڈنگز کے چالیس وارڈز میں آکسیجن کی فراہمی مرکزی طور پر کنٹرول ہوگی۔ہر وارڈ کے باہر علیحدہ کنٹرول لاک نصب کیا گیا ہے ، تاکہ ہنگامی صورتحال میں کسی ایک وارڈ کی سپلائی بند ہونے سے دیگر وارڈز متاثر نہ ہوں۔ یہ سندھ کا پہلا اسپتال ہے جہاں اس نوعیت کا نظام متعارف کرایا گیا ہے ۔سول اسپتال میں آکسیجن سپلائی اپ گریڈیشن منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر وقار مہدی، جاوید ناگوری اور اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری شریک تھے ۔سینیٹر وقار مہدی نے فیتہ کاٹ کر منصوبے کا افتتاح کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں