ایک ہفتے میں 167روڈ سائیڈ ہوٹلز ، چائے خانے بند

ایک ہفتے میں 167روڈ سائیڈ ہوٹلز ، چائے خانے بند

کمشنر کی زیر صدارت اجلاس،رہ جانیوالے ہوٹلز کیخلاف کارروائی کی ہدایت قواعد کے بغیر ڈی سیل کی اجازت نہیں، خلاف ورزی پر گرفتاری کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی انتظامیہ نے شہر بھر میں آپریشن کرکے 167روڈ سائیڈ ہوٹلز اور چائے خانے بند کروادیے ہیں ۔اس حوالے سے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں فٹ پاتھوں اور روڈ سائڈزپرقائم چائے خانوں اور ریسٹورنٹس کے خلاف جاری مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 27 اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 167چائے خانوں اور کھانے پینے کے مراکزکو سر بمہر کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنرز نے بتایا کہ جن ہوٹلوں کو بند کیا گیا ان کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔ قانونی کارروائی کے بغیر کوئی ٹی شاپ یا ہوٹل کو ڈی سیل نہیں کیا جائے گا ۔

اپنی دکانوں کو سیل کرنے پر مالک کو گرفتار کیا جائے گا اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنرزبند ہوٹلوں کو کھولنے کی اجازت منظوری کے بغیر نہیں دیں گے ۔ اجلاس میں ہوٹلوں کو کھولنے کیلئے قواعد کے مطابق کاروبار کرنے کے حلف نامہ لینے اور بھاری جرمانہ کے بعد ڈی سیل کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ فیصلہ کیاگیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز انہیں ڈی سیل کرنے کیلئے اپنی رپورٹ کمشنرکو پیش کرینگے ۔اجلاس میں مختلف علاقوں میں ڈپٹی کمشنرز کو رہ جانے والے چائے خانوں اور روڈ سائیڈ ہوٹلوں کی نشاندہی کی گئی۔فیصلہ کیا گیا کہ رہ جانیوالے تمام روڈ سائڈ چائے خانوں اور ریسٹورنٹس کے خلاف بلارعایت کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں