مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہ،5 جاں بحق ، 2 زخمی

مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہ،5 جاں بحق ، 2 زخمی

ایل پی جی ٹینکر اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد لگی آگ 9 گھنٹے بعد بجھائی جا سکیمحراب پور میں ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر دادی، پوتی جاں بحق،2 دو زخمی،ڈرائیورفرار

 لسبیلہ، محراب پور (نمائندگان دنیا) مکران کوسٹل ہائی وے دلتوس کے مقام پر ایل پی جی ٹینکر اور مسافر کوچ میں تصادم سے دونوں گاڑیوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس میں 5 افراد جھلس کر جاں بحق، جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ۔ حادثے کے بعد دونوں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ 9 گھنٹے تک دونوں گاڑیوں میں آگ لگی رہی ، جس کو بجھانے کی کوشش کی جاتی رہی مگر گیس ٹینکر سے گیس لیکیج کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔ 9 گھنٹے کے بعد بالآخر آگ پر قابو پالیا گیا ، جس کے بعد 5 افراد کی لااشوں کو بھی نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حادثے کی وجہ سے کوسٹل ہا ئی وے پر ٹریفک کی روانی متا ثر ہوئی اور سڑ ک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑا۔ محراب پور تھانے کی حدود بوگھڑی شاخ پر گاؤں سومر خاص خیلی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں موٹر سائیکل سوار مسمات روبل اور اس کی 9 سالہ پوتی روزینہ موقع پر جاں بحق ہوگئی، جبکہ ملہار بھانبن اور اس کا بیٹا محمد کامران زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل اسپتال محراب پور منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں