گارڈن میں شہری کو کچلنے والے ڈمپر ڈرائیور کی ضمانت منظور
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے گارڈن رام سوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے کیس میں گرفتار ڈرائیور نیاز اللہ کی ضمانت منظور کرلی۔۔۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو ملزم نیاز اللہ کو پیش کیا گیا جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کرتے ہوئے 30 لاکھ روپے کے مچلکوں جمع کروانے کا حکم دیا۔ وکیل صفائی نذیر اللہ محسود ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ نوجوان کی ہلاکت حادثاتی ہے ، ملزم اپنے خلاف مقدمے کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے ۔