میرپور خاص:مبینہ قتل ہونے والی نیہا کی قبر کشائی

میرپور خاص:مبینہ قتل ہونے والی نیہا کی قبر کشائی

جوڈیشل مجسٹریٹ ون کی موجودگی میں طبی ٹیم نے نمونے حاصل کرلئے13اکتوبر کو 22سالہ نیہا کی قبر کشائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)22 سالہ نیہا مبینہ قتل کیس میں قبر کشائی کی گئی، جوڈیشل مجسٹریٹ ون میرپورخاص کی عدالت کی معزز جج کی سربراہی میں تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ نے مقتولہ نیہا چوہان کی قبر کشائی کر کے میڈیکل سیمپل لینے کے لیے متعلقہ قبرستان پہنچ کر نمونے محفوظ کرلیے ، تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ون حنا رشید کی نگرانی میں چودہ رکنی میڈیکل ٹیم اور ایس ایچ او محمود آباد میر محمد کیریو، ایس ایچ او وومین مومل لغاری کی سیکورٹی میں ریلوے قبرستان میں قبر کشائی کی گئی، 13 اکتوبر کو میرپور خاص ریلوے کوارٹر کی رہائشی 22سالہ نیہا کی قبر کشائی کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا، جس پر عدالت نے مقتولہ نیہا کی قبر کشائی کرکے نمونے حاصل کر نے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد ایم ایس لمس کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا، ڈی ایچ او کو ویمن میڈیکو لیگل آفیسر تعینات کرنے کی ہدایت بھی کردی تھی، جس کے بعد نیہا کے پوسٹ مارٹم اور قبر کشائی کے لیے ٹیم ریلوے قبرستان پہنچ گئی، آنے والی ٹیم نے مقتولہ نیہا کی قبر کشائی اور ڈی این اے کے سیمپل محفوظ کر لیے ، جنہیں لیباریٹری بھیجا جائے گا، اس موقع پر ریلوے قبرستان میں سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں