کنڈیارو،محراب پور میں حادثات، 2افراد جاں بحق، 12زخمی

کنڈیارو،محراب پور میں حادثات، 2افراد جاں بحق، 12زخمی

کنڈیارو، محراب پور (نمائندگان دنیا) کنڈیارو اور محراب پور میں ٹریفک حادثات نے 2 جانیں لے لیں، جبکہ 12 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ ۔۔۔

کنڈیارو کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔لاش ضروری کارروائی اور زخمی طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیئے گئے ، اسپتال میں جاں بحق شخص کی شناخت کنڈیارو کچی آبادی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور ریاض ملاح اور زخمی کی شناخت برکت کے نام سے ہوئی۔ ادھر محراب پور میں کوٹ لالو تھانے کی حدود مہران ہائی وے پر لجپال ہوٹل کے پاس موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں گاؤں سرائی دریا خان خاص خیلی کا رہائشی نوجوان مہتاب خاص خیلی جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے ، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا۔ لاش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی گئی، مورو تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ پر نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر یار جان ولد الٰہی بخش شدید زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کر دیا ہے ، پولیس کے مطابق زخمی نوجوان ملیر کراچی کے گاؤں اللہ بچاؤ گبول کا رہائشی ہے ۔ دوسری جانب اکری تھانے کی حدود میں مہران ہائی وے پر سکھر سے کراچی جانے والی بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی، پولیس کے مطابق اس حادثے میں 8 مسافر معمولی زخمی ہوئے ، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد منزل مقصود کی طرف روانہ کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں