پنگریو:ٹریکٹر کے ٹائروں میں گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پنگریو:ٹریکٹر کے ٹائروں میں گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

12ہزار سے زائد گٹکے برآمد کرکے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیاحب سے کڈھن کی جانب لے جایا جا رہا تھا، خفیہ اطلاع پر پولیس کارروائی

پنگریو(نمائندہ دنیا)تھانہ کڈھن پولیس کی کارروائی کے دوران ٹریکٹر کے ٹائروں میں چھپایا گیا 12 ہزار سے زائد گُٹکا برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں اور گُٹکا مافیا کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ کڈھن انسپکٹر غلام قادر سرکی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔کارروائی کے دوران حب چوکی سے کڈھن کی جانب آنے والے ٹریکٹر کو روک کر تلاشی لی گئی، جس کے ٹائروں کے اندر چھپائے گئے 12,100 گُٹکے کے ساشے برآمد کرلیے گئے ۔پولیس نے موقع پر موجود ملزم محمد اسماعیل بروہی سکنہ قبائلی چک کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار ملزم کے خلاف گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ایس ایس پی بدین نے تھانہ کڈھن پولیس کی اچھی اور مؤثر کارروائی پر ٹیم کو شاباش دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں