گھوٹکی میں منشیات فروش کو 10سال قید، دولاکھ روپے جرمانہ
گھوٹکی (نمائندہ دنیا) گھوٹکی میں فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج نزاکت علی ٹانوری نے جہانگیر ولد محمد اشرف ملک کو دس کلو چرس رکھنے کے۔۔
مقدمے میں الزام ثابت ہونے پر دس سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ اے ایس آئی رفیق احمد مہر کی شکایت پر 2024 میں اے سیکشن تھانہ گھوٹکی میں منشیات فروش کے خلاف دفعہ 9C کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔