اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا احتجاج،آبی بندش پر مظاہرہ

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا احتجاج،آبی بندش پر مظاہرہ

کراچی (رپورٹ :آغا طارق)اسٹیل ملز کے جبری برطرف ملازمین کا احتجاج 98 ویں روز بھی جاری رہا۔ اسٹیل ٹاؤن میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے گیس اور دو ماہ سے پانی کی بندش کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔۔

۔احتجاجی دھرنے کے رہنماؤں دھنی بخش سموں، اکبر ناریجو اور دیگر نے کہا کہ ہم گزشتہ 98 دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں مگر حکومت اور اسٹیل ملز انتظامیہ میں سے کسی نے بھی ہمارے مسائل کے حل کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ رہائشی کالونی اسٹیل ٹاؤن میں ڈیڑھ سال سے گیس بند ہے جبکہ دو ماہ سے پانی کی سپلائی معطل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بے روزگاری کے باعث کئی مزدور خودکشی کر چکے ہیں جبکہ کئی دیگر فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو ان کے متعلقہ اداروں میں واپس بھیجا جائے ، برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے ، گیس، بجلی، پانی سمیت بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں