حیدرآباد:نبھان فاؤنڈیشن، بچوں میں عید کپڑے ، مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم
حیدر آباد (ڈسٹرکٹ ڈیسک) نبھان فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام مستحق اور ضرورتمند خاندانوں کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں سیکڑوں بچوں میں عید کے نئے کپڑے تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر مستحق خاندانوں کے لیے ایک بڑے اجتماعی افطار اور عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس بابرکت موقع پر باہمی محبت، ہمدردی اور انسانیت کی خدمت کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ اس موقع پر نبھان فاؤنڈیشن کے فاؤنڈنگ ڈائریکٹر و سربراہ میڈیا و پبلک ریلیشنز عرفان ہارون نے کہا کہ اس خدمت کے عمل کا مقصد معاشرے کے ضرورت مند طبقات کو یہ احساس دلانا ہے کہ وہ تنہا نہیں۔