پولیو بوسٹر ڈوز مہم ،9لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دی جاچکی

 پولیو بوسٹر ڈوز مہم ،9لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دی جاچکی

کراچی (آن لائن)کراچی میں پولیو بوسٹر ڈوز مہم پانچویں روز میں داخل ہوگئی ہے اور حکام کے مطابق 89 یونین کونسلز میں اب تک 989,737 بچوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ عبدالرحمن گوٹھ، مبارک ولیج کی ماہی گیر آبادی میں بھی بچوں کو ویکسین دی جا رہی ہے۔

سخت گرمی میں پولیو ٹیمیں آوٹ ریچ سائٹس میں بچوں کی کوریج کر رہی ہیں۔مبارک ولیج میں 700 بچوں کو پولیو بوسٹر ڈوز دیئے جانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ 10 سال تک کے بچوں کو ویکسین دی جا رہی ہے۔ عبدالرحمن گوٹھ میں 250 بچوں کو بوسٹر ڈوز دینے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے ۔کراچی کی89 یونین کونسلوں میں 18 لاکھ بچوں کو بوسٹر ڈوز دینے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے ۔عبدالرحمن گوٹھ، مبارک ولیج میں ذکری اور بلوچ آبادی رہائش پذیر ہے ۔آبادی کا ذریعہ معاش ماہی گیری پر ہے ۔پولیو ورکروں کا انتخاب مقامی آبادی سے کیا گیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں