ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر میں ہیوی گاڑیوں سے ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار سے جینے کا حق چھین لیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 32 سالہ عامر کے نام سے کی گئی ۔ایس ایچ او بن قاسم فیصل رفیق نے بتایا حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹریلر اور متوفی کی موٹر سائیکل تھانے منتقل کر دی۔ ایدھی کے رضا کار نے بتایا کہ متوفی بہارد آباد کا رہائشی اور کھانا سپلائی کا کام کرتا تھا۔