شوہر کو ہتھوڑے سے قتل کرنے والی خاتون بیٹے سمیت گرفتار
کراچی (این این آئی)کراچی میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گلشن حدید فیز 2 میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کرنے والی ملزمہ بیوی اور بیٹے کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق چند روز قبل گلشن حدید فیز ٹو میں گھر کے اندر انوار خان نامی شخص کا قتل ہوا تھا جس میں اس کی بیوی کبریٰ اور بیٹے صلاح الدین کے ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے۔