محراب پور:لین دین جھگڑے پر نوجوان قتل، سود تنازع پر6افراد زخمی

محراب پور:لین دین جھگڑے پر نوجوان قتل، سود تنازع پر6افراد زخمی

محراب پور (نمائندہ دنیا) دریا خان مری تھانے کی حدود تیتری اسٹاپ پر اسلم مری اور اکبر مری کے درمیان لین دین کے تنازع پر اکبر مری نے فائرنگ کرکے اسلم مری کو قتل کر دیا۔۔۔

 مقتول کے بھائی اشرف مری کے مطابق کزن اکبر مری نے معمولی رقم کے لئے بھائی اسلم مری کو گولیاں مار کر قتل کیا ہے ، قاتل موقع سے فرار ہوگیا۔ دوسری جانب سود کی عدم ادائیگی پر حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ، واقعہ نیو جتوئی شہر میں پیش آیا، جہاں پر سود سمیت رقم کی ادائیگی کے لئے مسلح افراد کے حملے میں انور علی ملاح، غلام علی ملاح، اویس ملاح، مختار ملاح، امان اللہ صالح اور نصر اللہ ملاح زخمی ہوئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں