17مئی سے لاپتہ کارکن سعید میمن کی کوئی خبر نہیں، قادر مگسی

17مئی سے لاپتہ کارکن سعید میمن کی کوئی خبر نہیں، قادر مگسی

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ 17 مئی سے لاپتہ سندھ دوست لکھاری اور قومی کارکن سعید میمن کے بارے میں تاحال کوئی خبر نہیں مل سکی۔۔۔

 جس کے باعث سندھ کے تمام قومی اور سیاسی حلقوں میں شدید تشویش اور بے چینی ہے ۔ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا سعید میمن کا خاندان سندھ کی قومی جدوجہد میں اہم اور تاریخی کردار ادا کرتا رہا ہے ۔ ایسے خاندان سے تعلق رکھنے والے شخص کا لاپتہ ہونا انتہائی تشویشناک عمل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں