سی ای او واٹرکارپوریشن کی تقرری کے خلاف درخواست مسترد

سی ای او واٹرکارپوریشن کی تقرری کے خلاف درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کے خلاف دائر آئینی درخواست ابتدائی سماعت پر ہی مسترد کردی۔

 عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار تقرری کے عمل میں کسی غیر قانونی اقدام یا بے ضابطگی کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ 24 جولائی 2025 کو کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کا معاملہ زیر غور آیا تھا۔ اجلاس میں مذکورہ افسر سمیت پانچ امیدوار موجود تھے ۔ اس وقت متعلقہ افسر کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر تھے اور بطور سیکریٹری شریک ہوئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں