عدالت نے شہریوں کی واپسی کے بعد دائر درخواستیں نمٹا دیں

عدالت نے شہریوں کی واپسی  کے بعد دائر درخواستیں نمٹا دیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تین شہری گھر واپس آگئے ہیں۔

 عدالت نے شہریوں کی واپسی کے بعد ان کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستیں نمٹا دیں۔سماعت آئینی بینچ کے روبرو ہوئی، پولیس کی جانب سے پیش رفت رپورٹ جمع کرائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گھر واپس آنے والے شہریوں میں مبارک شاہ، زاہد شاہ اور عرفان خان شامل ہیں، جن کے اہل خانہ نے ان کی گمشدگی سے متعلق عدالت سے رجوع کیا تھا۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے 17 شہریوں کا سراغ لگانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں