ایف آئی اے نے سری لنکاجانے والا مشکوک مسافر آف لوڈکردیا

ایف آئی اے نے سری لنکاجانے والا مشکوک مسافر آف لوڈکردیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے امیگریشن نے سری لنکا جانے والے ایک مشکوک مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

ترجمان کے مطابق مسافر نے انکشاف کیا کہ وہ 2019 میں ایران کے راستے ’’ڈنکی‘‘ لگا کر یورپ جانے کی کوشش کر چکا ہے۔موبائل فون کی جانچ کے دوران آسٹریلیا میں سیاسی پناہ اور ہم جنس پرستی سے متعلق مواد برآمد ہوا۔ مسافر نے اعتراف کیا کہ اس نے آسٹریلوی شہری اسٹیون کرسٹوفر کو ان معاملات کے لیے 40 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں