نومولود بچی کو فریق بنانے کے خلاف درخواست مسترد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے فیملی کورٹ کی جانب سے نومولود بچی کو بطور فریق بنائے جانے کی خلاف دائر درخواست ابتدائی سماعت پر مسترد کردی۔
عدالت نے قرار دیا کہ فیملی کورٹ نے قانون کے مطابق صوابدید استعمال کرتے ہوئے بچے کے مفاد کا تحفظ کیا ہے ۔ جسٹس ذوالفقار علی سانگی نے آئینی درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ فیملی کورٹ نے واضح طور پر قرار دیا تھا کہ بچی کے درست نام اور شناخت سے متعلق تنازع پہلے ہی سول کورٹ میں زیر سماعت ہے اور نومولود کو مقدمے میں شامل کرنے کا مطلب کسی مخصوص برتھ سرٹیفکیٹ کی توثیق یا تصدیق نہیں ہوگا۔