بلدیہ عظمیٰ کی کونسل کا اجلاس مختلف قراردادیں منظور
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کی۔
اجلاس میں شاہراہ بھٹو کی تکمیل پر بلاول بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے قرارداد پیش کی گئی، جبکہ ادریس شانزئی کے صاحبزادے کے شہید ہونے پر تعزیتی قرارداد بھی پیش کی گئی۔اجلاس میں لیاری میں گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کی زمین کے حصول کے لیے این او سی جاری کرنے کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔اجلاس میں گل پلازہ کے حوالے سے مختلف اقدامات پر 13 ملین روپے اور ملبہ اٹھانے کے اقدامات پر 30.89 ملین روپے اخراجات کی منظوری کی قرارداد بھی منظور کر لی گئی۔