غیرقانونی مویشی منڈیوںکیخلاف مقدمے کافیصلہ

غیرقانونی مویشی منڈیوںکیخلاف مقدمے کافیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی انتظامیہ نے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے ذمہ دار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہفتہ کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے مویشی منڈیوں کے بارے میں شہریوں کی شکایات کے پیش نظر غیر قانونی منصوبہ بندی کے بغیر قائم مویشی منڈیوں کے خاتمہ کے لئے ڈپٹی کمشنرز کی کوششوں اور کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے غیر قانونی اور بلا اجازت مویشی منڈیوں کی روک تھام اور ان کے خاتمہ کی کوششوں سے اجلاس کو آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 21 منڈیوں کے خلاف کارروائی کر کے ان کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ جن علاقوں سے منڈیوں کا خاتمہ کیا گیا ان میں جمشید کوارٹرز،صدر ،نیو کراچی، گارڈن ،گلشن اقبال ،لیاقت آباد اور اورنگی شامل ہیں شرقی میں 3 جنوبی میں دو وسطی میں 4 اور کورنگی ضلع میں دو غیر قانونی منڈیاں قائم تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں