شفیق آباد:بھکاری قتل ،کاہنہ میں نوجوان انجن کے نیچے آکر ہلاک

شفیق آباد:بھکاری قتل ،کاہنہ میں نوجوان انجن کے نیچے آکر ہلاک

شفیق آباد میں نا معلوم افراد نے 50سالہ بھکاری کو قتل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ بند روڈ پل کے نیچے 50سالہ نا معلوم شخص کو

لاہور(کرائم رپورٹر سے /کرائم رپورٹر/کرائم سیل)شفیق آباد میں نا معلوم افراد نے 50سالہ بھکاری کو قتل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ بند روڈ پل کے نیچے 50سالہ نا معلوم شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول حلیہ سے بھکاری لگتا ہے اور اسے سر میں تیز دھار آلہ مار کر قتل کیا گیا ۔کاہنہ میں بیوی کو قتل کرکے خود کو گولی مارنے والا شاہد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس چوکی ہلو کی کے قریب ریلوے کے انجن نے نا معلوم نوجوان کو کچل کر مار ڈالا ۔انویسٹی گیشن باغبانپورہ پولیس نے بشیر احمد کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث اس کے حقیقی بیٹے محمد آصف کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے جائیداد ہتھیانے کیلئے اپنے والد کو رائفل سے فائر کر کے قتل کیا،آلہ قتل بھی برآمد ہو گیا۔راوی روڈ ‘داتا دربار اور ٹبی سٹی سے3نا معلوم افراد کی لاشیں بر آمد ہو گئیں ۔میوہسپتال میں نشے کا عادی آصف دم توڑ گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں