پاک فوج پر تنقید برداشت نہیں کی جائیگی:جمشید دستی

پاک فوج پر تنقید برداشت نہیں کی جائیگی:جمشید دستی

پی ڈی ایم عوا م دشمن پالیسیوں پر صرف حکومت کو ہدف تنقید بنائے :خطاب

شیخوپورہ(خبرنگار)عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید خان دستی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عوا م دشمن پالیسیوں پر حکومت کو ہدف تنقید بنائے ، پاک فوج پر تنقید کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ،کیونکہ پاک فوج پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی امین اور پاک فوج کے جوان ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کررہے ہیں، یہ ہمارے ماتھے کا جھومر اور فخر ہیں، ان کی خدمات کو کسی صورت بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، پی ڈی ایم مہنگائی ،بیروزگاری ،لاقانونیت کے علاوہ عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر حکومت کیخلاف اپنی مہم کو مزید تیز کرے ، عوامی راج پارٹی بھی فروری میں حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کریگی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے بعد ضلعی صدر عوامی راج پارٹی ایاز حسین کھیڑا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے تاریخی جھوٹ بول کر قوم کو بیوقوف بنایا ہے ،مہنگائی ،بیروزگاری کی وجہ سے عام آدمی کا جینا دوبھر ہوگیا ،قوم سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہوا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں