شہباز قلندر انڈرپاس :افتتاح کے 2 ماہ بعد بھی ادھورا

 شہباز قلندر انڈرپاس :افتتاح کے 2 ماہ بعد بھی ادھورا

گلیوں میں پتھر،بجری موجود،مٹی کے ڈھیروں سے ٹریفک متاثر،حادثات کنٹریکٹر نے کام چھوڑ دیا،نیا سیوریج و واٹر سپلائی سسٹم ڈال دیا :چیف انجینئر

لاہور (شیخ زین العابدین)فردوس مارکیٹ کے مقام پر لعل شہباز قلندر انڈر پاس کے افتتاح کو دو ماہ گزر گئے مگر تعمیراتی کام اب بھی ادھورا ہے ، ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلیاں تعمیر نہ ہوسکیں، برلب سڑک مٹی کے ڈھیر حادثات کا سبب بننے لگے ۔ایل ڈی اے کی مبینہ نااہلی کے سبب انڈر پاس سے ملحقہ سلپ روڈ زبھی نامکمل ہیں،ان پر پڑے مٹی کے تودے ٹریفک روانی متاثر کر رہے ہیں، پتھروں اور بجری کو گلیوں میں ہی پھینک دیا گیا، نکاسی آب کے مین ہولز سڑک کے برابر نہیں کئے جاسکے ۔دوسری جانب مکمل فنڈز نہ ملنے پر کنٹریکٹر نے کام چھوڑ دیا،کنٹریکٹر کو7کروڑکی ادائیگی نہیں کی گئی۔چیف انجینئر ایل ڈی اے عبدالرزاق چوہان کا کہنا ہے انڈر پاس سے ملحقہ گلیوں میں نیا سیوریج و واٹر سپلائی سسٹم ڈال دیا گیا ،گلیوں کی کارپٹنگ اور انڈر پاس کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں