مظالم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے :محسن لغاری

مظالم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے :محسن لغاری

قوم آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی رہے گی:صوبائی وزیر

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )صوبائی وزیر آبپاشی محسن خان لغاری کا یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کہنا تھا کہ مظلوم کشمیری عوام پر ایک سال سے زائد عرصے سے جاری لاک ڈاؤن ظلم کی بدترین مثال ہے ، کشمیریوں پر جاری مظالم ان کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔کشمیری عوام کی آزادی کے حصول کے لیے کوششیں یقیناً کامیاب ہوں گی ۔ بھارتی بربریت کے سامنے مظلوم کشمیری عوام سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو مزید پختہ کر رہے ہیں، پوری پاکستانی قوم آزادی کی جدوجہد میں ہمیشہ اپنے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی رہے گی، وزیراعظم عمران خان نے عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کا مقدمہ بہترین طریقے سے لڑا ، اقوام عالم کو مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھا نا ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں