ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے اہم مقامات کادورہ
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے شہر کے مختلف گرجا گھروں، نیو راوی بریج چیک پوسٹ سمیت اہم مقامات کا دورہ کیا
لاہور (خبر نگار سے ) ساجد کیانی نے پولیس کی طرف سے کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے چیکنگ پوائنٹس کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود افسران و جوانوں کو ضروری ہدایات دیں۔انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی الرٹ رہیں اور مشکوک افراد اور گاڑی پر کڑی نظر رکھیں۔ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ناکوں پر انہیں غیر ضروری تنگ نہ کیا جائے ۔