چڑیاگھر میں شیر کے 2بچوں کی ہلاکت پر اظہار تشویش کی قرارداد

چڑیاگھر میں شیر کے 2بچوں کی  ہلاکت پر اظہار تشویش کی قرارداد

لاہور چڑیاگھر میں سفید شیر کے 2بچوں کی ہلاکت پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی

لاہور(سپیشل رپورٹر)قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔انہوں نے کہا لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ۔پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق ان بچوں کی ہلاکت کورونا کے باعث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ،مطالبہ کیا گیااس معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں