یو ای ٹی دنیا کی 400 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل
الیکٹرک انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ 351 اور میکنیکل 301 ویں درجے پر رہا
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے )یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے تعلیمی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، یونیورسٹی دنیا بھر کی 400 بہترین جامعات میں شامل ہوگئی ، یوای ٹی بہترین جامعات میں 376 نمبر پر ہے ۔ نئی رینکنگ کے مطابق یونیورسٹی کا الیکٹرک انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ 351 اور میکنیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ 301 ویں درجے پر رہا جبکہ کیو ایس ورلڈ رینکنگ کے مطابق یو ای ٹی کا الیکٹرک انجینئرنگ کا شعبہ 401 ویں نمبر پر رہا ۔پٹرولیم انجینئرنگ پروگرام دنیا کے 100 بہترین پروگرامز میں شامل ہوگیا جس کا درجہ 51 رہا۔ یہ ملک میں کسی بھی یونیورسٹی کے کسی ایک شعبہ میں ترقی کا نیا ریکارڈ ہے ۔واضح رہے یو ای ٹی گزشتہ سال عالمی رینکنگ میں 401 نمبر پر تھی ، 2018 اور 2019 میں 451 ویں نمبر پر رہی ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے یونیورسٹی سٹاف اور طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔