مشیر تجارت سے امریکی کمپنی کے وفد کی ملاقات

مشیر تجارت سے امریکی  کمپنی کے وفد کی ملاقات

امریکی کمپنی مانیٹر ہیلتھ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں ہارٹ سٹنٹس اور طبی آلات کی تیاری میں سرمایہ کاری کرے گی

لاہور (سٹاف رپورٹر ) چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق کے ہمراہ مانیٹر ہیلتھ کے وفد نے مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد سے ملاقات کی ۔ ڈاکٹر عثمان مصطفی اور ڈاکٹر حیتم نے مشیر تجارت سے ملاقات میں مانیٹر ہیلتھ انڈسٹری کے قیام پر بات چیت کی۔ مانیٹر ہیلتھ کارڈیک اور ویسکولر آلات کی تیاری کیلئے جدید پلانٹ تعمیر کرے گی ۔ عبدالرزاق داؤد نے سرمایہ کاری کے عمل میں تمام ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں