شہر میں دوبارہ کچرے کے ڈھیر،10ہزار ٹن کوڑا سڑکوں پر

شہر میں دوبارہ کچرے کے ڈھیر،10ہزار ٹن کوڑا سڑکوں پر

ایل ڈبلیو ایم سی کا آپریشنل پرائمری کولیکشن فیل ، پوش علاقوں میں توجہ مرکوز

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )شہر لاہور دوبارہ کچرا کچرا ہو گیا ،5سو گاڑیوں میں سے 180گاڑیاں آف روڈ ہو گئیں ،10ہزار ٹن کوڑا شہر کی سڑکوں پر بیک لاک کی صورت پڑا ہے ۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا آپریشنل پرائمری کولیکشن فیل ہو گیا ،دعوے دھرے رہ گئے ۔شہرکے نو زونز میں سرویلنس کولیکشن آپریشن تعطل کا شکار ہے ، کوڑے کے ڈھیر لگنے والے علاقوں میں جی ٹی روڈ، چائنہ سکیم،عامر روڈ شادباغ ،گھوڑے شاہ ،تیزاب احاطہ ،داروغہ والا، باغبانپورہ ،اندرون شہر، بھاٹی گیٹ ،سبزی منڈی ،بادامی باغ ،لکڑ منڈی شاہدرہ، بند روڈ ،اسلام پورہ ،سنت نگر ،گلشن راوی ،سمن آباد،ملتان روڈ ،یتیم خانہ ،رائیونڈ روڈ ،جوہر ٹائون ،ٹاؤن شپ ،دھرم پورہ ،تاجپورہ ،تاج باغ ،ہربنس پورہ ،پیپسی روڈ، وحدت کالونی ،فیصل ٹائون شامل ہیں ۔صفائی کمپنی انتظامیہ کی شہر کے چار ٹائونز داتا گنج بخش ٹائون ،گلبرگ ٹائون ،علامہ اقبال ٹائون اور شالامار ٹائون کے پوش علاقوں پر صفائی کی توجہ مرکوز ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں