محنت کشوں کی عظمت کو سلام:مونس الٰہی
پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے یوم مزدور کے موقع پر پاکستان کے محنت کشوں کی عظمت کو سلام کہا ہے
لاہور(سپیشل رپورٹر) انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے دنیا کی 267 ارب ٹن برف پگھل گئی ہے ، سطح سمندر 21 فٹ اور اونچی ہوگئی ہے ، پاکستان کے 7,253 گلیشیرز بھی اس ماحولیاتی تباہی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مستقبل میں پانی کی قلت ایک تلخ حقیقت بن کر سامنے آ سکتی ہے ، پاکستان کی بقا اور ہریالی کیلئے پانی کے بڑے ذخائر ایک ناگزیر ضرورت ہیں یہ سب کچھ اسی صورت ممکن ہے کہ کالاباغ ڈیم بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ پانی بچایا جائے ۔