ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میں راشن تقسیم کرنیکی تقریب

ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میں راشن تقسیم کرنیکی تقریب

بیگم گورنر پروین سرور کا ہسپتال کا تفصیلی دورہ، مختلف شعبوں پر بریفنگ دی گئی

لاہور ( سٹاف رپورٹر )ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ میں غریب اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بیگم گورنر پنجاب پروین سرور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سی ای او ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ ڈاکٹر شوکت ورک اور ڈائریکٹر عائشہ نذیر نے مہمان کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر عائشہ نذیر، ڈائریکٹر سہیل ، ڈائریکٹر سکیورٹی کرنل ریٹائرڈ ارشد، ڈاکٹر شوکت ورک نے بیگم گورنر کو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کرایا اور مختلف شعبوں پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹر شوکت ورک نے بتایا کہ ہسپتال میں اب تک ساڑھے 7لاکھ سے زائد مستحق مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا جاچکا ہے ۔ ہسپتال کے مین ٹاور کا تعمیراتی کام حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے ۔ جس کے بعد 500بستروں پر مشتمل ہسپتال اپنی بھرپور صلاحیت کے ساتھ صحت کے شعبہ میں اہم کردار ادا کرے گا۔مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ دل کھول کر رفاہی ہسپتال کی تعمیر میں ہمارا ساتھ دیں۔ دورے کے بعد بیگم گورنر نے ڈاکٹر شوکت ورک کے ہمراہ غریب اور مستحق مریضوں میں راشن کے پیکٹ تقسیم کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں