بعض سڑکوں پر نصب کیٹ آئیز شہریوں کیلئے وبال جان

بعض سڑکوں پر نصب کیٹ آئیز شہریوں کیلئے وبال جان

علامہ اقبال روڈ پر غیرمعیاری اور خطرناک اونچائی کی حامل کیٹ آئیز ہیں:شہری

لاہور(سہیل احمد قیصر، تصاویر: ذوالفقار شاہ)شہر کی بعض شاہراہوں پر خطرناک انداز میں نصب کی گئی کیٹ آئیز شہریوں کے لیے وبال جان بن گئیں،کیٹ آئیز کی تنصیب میں مطلوبہ تقاضوں کو بھی مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا ،ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔علامہ اقبال روڈ سے گزرنے والے متعدد افراد نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا غیرمعیاری اور خطرناک اونچائی کی حامل کیٹ آئیز کی تنصیب سے اُنہیں شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ دلچسپ امر یہ بھی ہے چنگ چی رکشہ والے اِن پر سے گزرنے سے پہلے مسافروں کو اُتارتے ہیں۔ شہری انتظامیہ کے کسی بھی ادارے کے حکام اِس حوالے سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ماہرسماجیات رشید احسن نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا بین الاقوامی معیار کے مطابق کیٹ آئیز کی اونچائی 45 ملی میٹراورڈایا میٹر165ملی میٹر سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے جبکہ اِن کے رنگ سفید، زرد اورسرخ ہونے چاہئیں لیکن علامہ اقبال روڈ سمیت متعدد شاہراہوں پر نصب کی گئی نئی کیٹ آئیز کسی بھی معیار پر پورا نہیں اُترتیں،اس کا نتیجہ متعدد مسائل کی صورت میں سامنے آرہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں