شاہکام فلائی اوور:موہلنوال پر کینال روڈ7ماہ بند کرنیکا فیصلہ

شاہکام فلائی اوور:موہلنوال پر کینال روڈ7ماہ بند کرنیکا فیصلہ

رائیونڈ روڈ سے براستہ ڈیفنس روڈ آنے والی ٹریفک کو جلیانہ جانیوالے دو پلوں سے راستہ دیا جائیگا،ٹریفک پولیس نے منظوری دیدی

لاہور (شیخ زین العابدین)شاہکام فلائی اوور منصوبہ کا ٹریفک پلان مرتب کر لیا گیا،موہلنوال سکیم کے قریب کینال روڈ کو 7 ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،تین متبادل راستے بنائے جائیں گے ۔ تفصیل کے مطابق عید کے فوری بعد تعمیرات کا آغاز کر دیا جائے گا۔ایل ڈی اے کی درخواست پر ٹریفک پولیس نے کینال روڈ کو بند کرنے کی منظوری دے دی۔ایل ڈی اے کے پلان کے مطابق شاہکام چوک کے مقام پر کینال روڈ کو سات مہینے کے لیے بند رکھا جائے گا،موہلنوال، ڈیفنس روڈ اور کینال روڈ سے آنے والی ٹریفک کو متبادل راستہ دیا جائے گا، لیبر کالونی ڈیفنس روڈ سے شاہکام چوک تک راستہ ٹریفک کے لئے بند ہوگا۔موہلنوال سکیم سے کینال روڈ تک سڑک کو بند رکھا جائے گا جبکہ بحریہ ٹاؤن سے کینال روڈ جانے والی سڑک پر آنے والی ٹریفک بھی متبادل راستہ اختیار کرے گی۔دوسری جانب کینال روڈ کی بندش سے تین متبادل راستوں کا انتظام کیا جائے گا۔رائیونڈ روڈ سے براستہ ڈیفنس روڈ آنے والی ٹریفک کو جلیانہ جانے والے دو پلوں سے راستہ دیا جائے گا۔ ملتان روڈ سے موہلنوال سکیم تک سڑک کو متبادل راستہ دیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں