شہرکے 30 رمضان بازار بند ،14اشیا پر ریلیف ختم

شہرکے 30 رمضان بازار بند ،14اشیا پر ریلیف ختم

10 ماڈل بازار فعال رہیں گے ،شہری مارکیٹ سے اشیا خریدیں:انتظامیہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )محکمہ صنعت کے مراسلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرنے شہر کے 30رمضان بازار بند کرا دئیے ،14اشیا پر رمضان ریلیف ختم کر دیا گیا ۔انتظامیہ نے گلبرک زون میں 4،نشتر 5،راوی 3،سمن آباد2 ،داتا گنج بخش 3،اقبال 5، واہگہ عزیز بھٹی 3اور شالامار زون میں 3 رمضان بازار بند کرا دئیے ۔شہر کے 10ماڈل بازار فعال رہیں گے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج سے شہری مقامی مارکیٹ سے اشیائے خورونوش خریدیں ۔مجموعی طور پر 2 کلو چینی کے 6415473 ،دس کلو آٹے کے 1165977 بیگز فروخت ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں