عیدتعطیلات میں سی ٹی سکین،ایم آر آئی میسر

عیدتعطیلات میں سی ٹی سکین،ایم آر آئی میسر

جنرل ہسپتال میں سی ٹی سکین کا شعبہ 24گھنٹے کھلا رہے گا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ،ہیلتھ رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر خالد محمود نے عید کی چھٹیوں کے دوران بھی ایم آر آئی اور سی ٹی سکین جیسے پیچیدہ اور مہنگے ٹیسٹوں کو جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔ ایم آر آئی کی سہولت صبح8سے رات12بجے تک میسر ہو گی جبکہ سی ٹی سکین کا شعبہ 24گھنٹے کھلا رہے گا۔پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا اس اقدام کا فیصلہ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر بیرسٹر نبیل اعوان کے احکامات پر کیا گیا جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا۔ انہو ں نے بتایا انسٹی ٹیوٹ میں عید کی تعطیلات کے لئے ایم آر آئی ٹیکنیشز اور نرسنگ سٹاف کی خصوصی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں جبکہ متعلقہ ڈاکٹرز اور دیگر عملہ بھی فرائض سر انجام دے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں